8 اپریل 2015 - 15:38
امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، سات افراد ہلاک

امریکی ریاست الینوئس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ریاست الینوئس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں سات افراد مارے گئے۔ امریکی فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق نجی چھوٹا طیارہ انڈیانا سے الینوئس جارہا تھا کہ اس دوران بلومنگٹن میں ایئرپورٹ کے رن وے پر پہنچتے ہوئے دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔

مرنے والوں میں الینوئس اسٹیٹ یونیورسٹی ایتھلیٹک ڈپارٹمنٹ کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مکلین کائونٹی میں کھیت میں طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا ہے اور ریسکیو اہلکار حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تاہم طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲